August 26, 2018



#_مُداوا

اپنی ذات کو محدود کرنے کے لیے ہم خلوص سے ساتھ دینے والے کو تکلیف دینے کا سبب بن جاتے ہیں , ویسی ہی تکلیف اور پشیمانی مسلسل آپ کو مُضطرب
رکھتی ہے. آپ چاہ کر بھی اپنے سلوک کا مُداوا نہیں کر سکتے ...
زندگی کی رونقیں اپنی بانہیں کھولے آپ کی مُنتظر ہوتی ہے مگر آپ کے قلب کی ویرانی اُداسی کے لمحات سونپ دیتی ہے,  پھر کوئی تعلق,  خلوص,
محبت,  دوست,  اعتبار,  چاہ کر بھی آپ کو زندگی کی جانب متوجہ
نہیں کر پاتے  ....

ہم با ظاہر تو زندہ ہوتے ہیں مگر لمحہ لمحہ موت کی خواہش اپنے پنجے
روح میں گاڑھتی ہے اور آپ اپنے جسم  کو  بھنبوڑنا شروع کر دیتے ہیں ....
آپ کو جاننے,  پرکھنے,  سمجھنے کے دعویدار بہت لوگ ہوتے ہیں , کون
کتنا خلوص و محبت کا پیامبر ہے, وقت اور حالات آپ کو وہ
آئینہ دکھاتا ہے جب حقیقی اور نقاب ذدہ لوگوں کے عکس اُبھرتے ہیں ..

اپنی آنکھوں کو خواب دیکھنے کی اجازت ضرور دیجیے ,
خواب آپ کو بلندی
کے آسمان پر لے جائیں گے , مگر اپنی نُسوانیت اور وقار کو
مجروع ہونے نہ دیں
کہ کوئی بھی آپ کی ذات کو مٹی میں روند دے  ..

You Might Also Like

0 comments

Thanks so much for the kind comments. Seriously, it's really nice to hear this stuff.