Merried life

August 27, 2018

شادی کے بعد ایک دوست سے ملاقات ہوئی ، دونوں بغل گیر ہوئے اور ایک دوسرے کی شادی شدہ زندگی کا حال پوچھنے لگے،
میں نے دوست سے پوچها،
سناؤ! زندگی کیسے گزر رہی ہے؟
دوست:- الحمداللہ سب فٹ ہے آپس میں بہت انڈر سٹینڈنگ ہے ، صبح ہم دونوں مل کر ناشتہ بناتے ہیں پھر باتوں باتوں میں برتن دھو لیتے ہیں پھر پیار پیار سے مل بانٹ کر کپڑے دھو لیتے ہیں ، کبھی وہ کسی خاص ڈِش کی فرمائش کر دیتی ھے ، اور کبھی میں اپنی مرضی سے کچھ پکا لیتا ہوں ماشاء اللہ میری بیوی بہت صفائی پسند ہے بس اسی وجہ سے گھر کی صفائی ستھرائی میری زمہ داری ہے،😁
تم سناؤ تمہاری کیسی گزر رہی ہے ؟
میں نے جواب دیا:- ذلالت تو میری بھی اتنی ہی ہو رہی ہے جتنی تمہاری ،لیکن مجهے یوں میٹھے لفظوں میں بیان کرنا نہیں آتا.

You Might Also Like

0 comments

Thanks so much for the kind comments. Seriously, it's really nice to hear this stuff.