So funny , hahahaha

July 23, 2017

ایک سردار جی ڈاکٹر صاحب کے پاس گئے اور فرمایا کہ میری بیوی اونچا سننے لگی ہے کوئی دوائی دے دیں۔ ڈاکٹر نے پوچھا،کتنا اونچا سنتی ہے؟ سردار جی نے بے بسی سے کہا،یہ تو مجھے نہیں پتا۔ڈاکٹر نے حوصلہ دیا اور کہنے لگا کہ سردار جی آپ گھر جائیں اور پہلے بیس فٹ کے فاصلے سے بیوی کو آواز دیں،اگر وہ نہ سنے تو دس فٹ کے فاصلے سے آواز دیں،اگر پھر بھی نہ سنے تو پانچ فٹ کے فاصلے سے آواز دیں،جتنے فاصلے سے وہ آواز سن لے وہ فاصلہ مجھے آکر بتا دیں میں سمجھ جاؤں گاکہ کون سی دوائی کتنی مقدار میں دینی ہے۔سردار جی خوش ہوکر گھر گئے ،بیوی کچن میں مصروف تھی،سردار جی کے بیڈ روم اور کچن کا فاصلہ لگ بھگ بیس فٹ تھا،سردار جی بلند آواز بولے ’’آج کیا پکایا ہے؟‘‘۔کچن سے کوئی آواز نہیں آئی۔۔۔وہ تھوڑاآگے بڑھے اور دس فٹ پر آکر پھر بولے ’’آج کیا پکایا ہے؟‘‘۔۔۔پھر خاموشی رہی۔۔۔اب کی بار وہ کچن کے اندر آکر پانچ فٹ کے فاصلے سے بولے ’’آج کیا پکایا ہے؟‘،یہ سنتے ہی بیوی یکدم گھومی اور غصے سے چلا کر بولی ’’کھوتے دیا پُترا تیسری دفعہ بتا رہی ہوں آلو قیمہ بنایا ہے‘‘۔۔۔!!!:

You Might Also Like

0 comments

Thanks so much for the kind comments. Seriously, it's really nice to hear this stuff.